06:03 pm
بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر چور نکلے

بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر چور نکلے

06:03 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسروں پر انگلی اٹھانے والے اگر ایک لمحہ ٹھہر کر اپنے گریبان میں بھی جھانک لیں تو شاید وہ یہ جان لیں گے کہ سب سے زیادہ گندگی ان کی اپنی ذات میں بھری ہوئی ہے ۔ پہلے اسے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی معاملہ بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کا بھی ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان بازی ہو، پاکستان کے خلاف زہر اگل کر شہرت بٹورنی ہو یا کھلاڑیوں سے الجھ کر توجہ حاصل کرنی ہو۔
گھمبیر سب سے آگے آگے ہیں۔ لیکن اب وہ ایک ایسی حرکت میں ملوث پائے گئے ہیں جو بھارت کے قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہیں ۔ بھارت کی عام آدمی پارٹی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ایسٹ دہلی سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار گوتم گمبھیر پر دو ووٹر شناختی کارڈ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے دارلحکومت نئی دہلی کے دو مختلف حلقوں کرول باغ اور راجندر نگر کے الگ الگ شناختی کارڈز ہیں۔

تازہ ترین خبریں