06:35 am
 اینکرز کا دماغ خراب ہو گیا ہے

اینکرز کا دماغ خراب ہو گیا ہے

06:35 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کھل کر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اس کے حق دار ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ”سیاسی پروگراموں اور اینکرز پرسنز کو کیا ہو گیا ہے؟ ان کا دماغ خراب ہو گیا ہے جو اپوزیشن کے ’مہذب‘ موقف کو پیش کر رہے ہیں
جنہوں نے ان کے دیکھتے ہوئے پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا، اگر لوگوں کو مہنگائی زیادہ لگ رہی ہے تو یہ اس کے صحیح حقدار بھی ہیں جو گزشتہ 10 سالوں سے انہیں ووٹ دے کر اقتدار میں لاتے رہے“۔یاد رہے کہ رمیز راجہ نے ہی 1992ءکے ورلڈ کپ فائنل میں آخری برطانوی بلے باز کا کیچ تھاما تھا اور وہ ہمیشہ سے ہی وزیر اعظم عمران خان کے سب سے بڑے حامی رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں