07:35 am
عمر اکمل نے پوری ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔۔۔ ایسا کیا ہوا کہ کرفیو لگانے کا فیصلہ کر نا پڑا

عمر اکمل نے پوری ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔۔۔ ایسا کیا ہوا کہ کرفیو لگانے کا فیصلہ کر نا پڑا

07:35 am

دبئی: آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران بیٹسمین عمر اکمل کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سنگین واقعہ رونما ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی وجہ سے انگلینڈ کی سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے
۔ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو جلد کمروں میں لانے کیلئے کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔مئی 2016 میں مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان ٹیم کیلئے کرفیو ٹائمنگ ختم کردیئے گئے تھے، تاہم کھلاڑی از خود ذمے داری کا مظاہرہ کرکے میچ سے قبل رات کو جلد اپنے کمروں میں آجاتے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر طلعت علی ملک نے لندن سے فون پر بتایا کہ وہ سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کہ میچ سے قبل رات کو کرفیو لگا کر کھلاڑیوں کو پابند کیا جائے تاکہ وہ جلد کمروں میں آئیں۔

تازہ ترین خبریں