08:09 am
شین واٹسن نے بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شین واٹسن نے بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

08:09 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شین واٹسن نے بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سڈنی تھنڈرز کے سابق کپتان پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی کی پہچان شین واٹسن نے بڑا اعلان کرتے ہوئے آسٹریلیا کی
معروف لیگ بگ بیش سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شین واٹسن سڈنی تھنڈرز کے کپتان تھے۔شین واٹسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک ہیں، وہ پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے۔ سینتیس سالہ آسٹرلین کھلاڑی شین واٹسن نے دو ہزار سولہ میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ دو ہزار سات اور دو ہزار پندرہ کی فاتح عالم کینگروز ٹیم کا حصہ تھے۔

تازہ ترین خبریں