08:18 am
انگلینڈ میں طبی معائنہ مکمل، شاداب کی پیر کو واپسی ہوگی

انگلینڈ میں طبی معائنہ مکمل، شاداب کی پیر کو واپسی ہوگی

08:18 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) انگلینڈ میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد شاداب خان کی پیر کو وطن واپسی ہوگی تاہم وہ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال جاری رکھیں گے۔ورلڈکپ کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کا گذشتہ دنوں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تھا، اس کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوئے، ان کے نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ان کو ہیپاٹائٹس سی نے جکڑ رکھا ہے
، لیگ اسپنر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا،متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو شامل کیا گیا، قومی ٹیم کی روانگی کے چند گھنٹے بعد شاداب خان نے بھی انگلینڈ کیلیے پرواز پکڑ لی تھی۔پی سی بی حکام پُرامید تھے کہ لیگ اسپنر لندن میں علاج کے بعد صحتیاب اور ورلڈکپ کیلیے دستیاب ہوں گے۔ وہاں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے شاداب خان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ لیے اور چیک اپ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تشخیص کی روشنی میں چند ادویات تجویز کردی گئی ہیں،لیگ اسپنر پیر کو وطن واپس آرہے ہیں،لاہور میں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی صحت کے حوالے سے صورتحال کا مکمل جائزہ لیتا رہے گا،مکمل صحتیابی کی صورت میں ہی ان کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اگر شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تصدیق ہوئی تو ان کی ورلڈکپ میں شمولیت خطرے میں ہے،اگرچہ یہ مرض قابل علاج لیکن ادویات کے اثرات کورس مکمل ہونے کے کئی ہفتے بعد تک رہتے اور مریض نقاہت کا شکار ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں