09:20 am
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ

09:20 am

لاہور (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد واقعات کے بعد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا اور دورے کے دوران دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچ کھیلنا تھے
لیکن سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیریز کیلئے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل سری لنکا میں دہشت گردی کا المناک واقعہ پیش آیا اور ایک ہی روز ہونے والے 9 مختلف بم دھماکوں میں اب تک 300 سے زائد افراد جاں بحق چکے ہیں جبکہ کئی سو افراد زخمی بھی ہوئے۔

تازہ ترین خبریں