09:33 am
شا ئقین اب ما یو س مت ہو ں !ورلڈ کپ میں شاہدآفریدی کی کمی کو میں پورا کر و نگا

شا ئقین اب ما یو س مت ہو ں !ورلڈ کپ میں شاہدآفریدی کی کمی کو میں پورا کر و نگا

09:33 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) سینئر قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں سابق سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہد آفریدی جیسی جارحانہ بیٹنگ تو نہیں کر سکتے کیونکہ لالہ اپنی نوعیت کے واحد کرکٹر تھے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ کنٹرول میں رہ کر تیز بیٹنگ کر سکیں۔انہوں نے آفریدی جیسی بیٹنگ کی توقعات باندھنے پرشعیب اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ضرورت پڑنے پر مایوس نہیں کریں گے
۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی ،ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور1 ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ بھی کھیلا جائےگا ،قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے کینٹ کےخلاف 27اپریل کو، دوسرا نارتھمپٹن شائر کےخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسٹر شائر کےخلاف ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا، انگلینڈ کےخلاف دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمپشائر گراؤنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور 5واں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کےخلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،5واں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساؤتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، 7واں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،8واں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔

تازہ ترین خبریں