01:23 pm
سیاست راس نہ آئی ،بھارتی کرکٹرگوتم گھمبیرکوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

سیاست راس نہ آئی ،بھارتی کرکٹرگوتم گھمبیرکوزندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

01:23 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرکٹ کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن گوتم گمبھیر کے خلاف بغیر اجازت کے سیاسی ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،
یہ مقدمہ نئی دہلی پولیس نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر درج کیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بی جے پی میں حال ہی میں شامل ہونے والے سابق کھلاڑی نے 25 اپریل کو دہلی کے علاقے جنگ پورا میں ریلی کیلئے اجازت نہیں لی جو ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ سے سیاست میں آنے والے گوتم گمبھیر نے ایسٹ دہلی سے بی جے پی کے امیدوار مہیش گری کی جگہ لی تھی اور ان کا مقابلہ کانگریس کے اروندر سنگھ لولی اور اے اے پی کے اہم امیداور اتیشی سے ہے۔پارٹی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی نے گوتم گمبھیر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا تھا۔

تازہ ترین خبریں