01:38 pm
کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے بری خبرآگئی ،قومی ٹیم کاپہلاوارم اپ میچ روک دیاگیا

کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے بری خبرآگئی ،قومی ٹیم کاپہلاوارم اپ میچ روک دیاگیا

01:38 pm

لندن (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے کینٹ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 92 رنز بنا لئے ہیں لیکن بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینٹ کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔
فخر زمان نے 41 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے ہیں جبکہ امام الحق نے 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے ہیں۔ٹیم کا مجموعی سکور 92 رنز پر پہنچا تو بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا ہے تاہم اب تک کے کھیل کے مطابق پاکستانی ٹیم کی پوزیشن خاصی مضبوط ہے۔

تازہ ترین خبریں