03:41 pm
سوال پر شاہدآفریدی میدان میں آگئے  جواب دے ڈالا

سوال پر شاہدآفریدی میدان میں آگئے جواب دے ڈالا

03:41 pm

اسلام آباد ( آن لائن ) اس بات میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ بوم بوم آفریدی کے پورے دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں۔شاہد آفریدی بھی اپنے مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے با خبر رکھتے ہیں۔وہ اکثر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔شاہد آفریدی کی چار بیٹیاں ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اکثر تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا
کہ آپ کی ماشااللہ سے چار بیٹیاں ہیں،بیٹیوں کے والد ہو کر آپ کیا محسوس کرتے ہیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری بیٹیاں میری قسمت ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ میری ہر بیٹی کے ساتھ اللہ نے میری قسمت بہت کھولی ہے۔ایک انسان کے لیے اللہ کی طرف سے بیٹیوں سے بڑا تحفہ نہیں ہے۔مجھے پر بھی اللہ کا کرم ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جن جن کی بیٹیاں ہیں اللہ تعالی ان کی قسمت اچھی کرے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے چاروں بیٹیاں برابر ہیں۔لیکن جو چھوٹی ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ پیاری ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں