03:44 pm
اظہرکاشانداراعزاز ،وریندرسہواگ کوپیچھے چھوڑ دیا

اظہرکاشانداراعزاز ،وریندرسہواگ کوپیچھے چھوڑ دیا

03:44 pm

ٹانٹن(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رائل لندن ون ڈے کپ میں اظہر علی نے سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسیکس کیخلاف93گیندوں پر9چوکوں اور 4 چھکوں کی مددسے 110رنز سکور کیے ،یہ 34سالہ اظہر علی کی لسٹ اے کرکٹ میں 17ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے
اور سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب ہوگئے ،سہواگ نے332میچز میں16سنچریاں سکور کی تھیں۔73ٹیسٹ اور53ون ڈے میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنےوالے اظہر علی اب تک 164لسٹ اے میچز کی 148اننگز میں 47.77کی اوسط سے 6020رنز سکور کرچکے ہیں جس میں17سنچریاں اور35نصف سنچریاں شامل ہیں۔لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کےساتھ تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھی جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور بابر اعظم18، 18سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور اظہر علی 17،17سنچریوں کے ساتھ چھٹے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پرساتویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں