03:57 pm
تیز ترین گیند کا ریکارڈ ٹوٹ گیا  شعیب اختر بارے دھماکے دار خبر

تیز ترین گیند کا ریکارڈ ٹوٹ گیا شعیب اختر بارے دھماکے دار خبر

03:57 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائےکرکٹ میں آئے روز ریکارڈ بنتے ہیں اور ایسا گمان ہوتا ہے کہ یہ ریکارڈ شاید ہی کبھی ٹوٹ پائیں ۔ لیکن کبھی جلد تو کبھی بدیر وہ ریکارڈ ٹوٹ ہی جاتے ہیں۔ اس کے بعد اس معروف کہاوت کے سچے ہونےکا گمان ہونے لگتا ہے کہ ریکارڈ تو بنتے ہی ٹوٹنے کےلئے ہیں ۔ آج کی تاریخ اس حوالے سے بھی یادگار ہے۔ 27اپریل 2002کو دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 100میل فی گھنٹی کی رفتار سے گیند کروائی گئی
اور یہ گیند کروانے والے کھلاڑی تھے بورے والا ایکسپرس کے نام سے جانے جاتے شعیب اختر۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایاناز گیند باز شعیب اختر نے آج کے دن قضافی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی اور یہ دنیا کی تاریخ کی پہلی 161کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کروائی جانے والی گیند تھی۔اس سے پہلے دنیا کی تیز ترین گیند کی رفتار 99.8کلومیٹر تھی جو 1975میں کروائی گئی تھی۔ اس کے بعد 2003میں شعیب اختر نے برطانیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے خود ہی اپنا رکارڈ توڑ ڈالا اور اس کے بعد کوئی اس رکارڈ کو توڑ نہ سکا۔ شعیب اختر کو دنیا کا تیز ترین گیند باز ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور 15سال گزرنے کے بعد بھی کوئی کھلاڑی ان کا رکارڈ نہیں توڑ سکا۔

تازہ ترین خبریں