05:30 pm
ورلڈ کپ سے پہلے ہی بڑا جھٹکا  پاکستانی کرکٹر پر دو سال کی پابندی لگ گئی

ورلڈ کپ سے پہلے ہی بڑا جھٹکا پاکستانی کرکٹر پر دو سال کی پابندی لگ گئی

05:30 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی نے قوانین کی خلاف ورزی پر نوجوان کرکٹر پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ سول ایوایشن اتھارٹی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے
۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی میں پاکستان نیوی نے سول ایوی ایشن کی ٹیم پر اعتراض کیا تھا کہ اس نے میچ میں گوہر علی کو قوانین کے خلاف میدان میں اتارا۔تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ گوہر علی نے خیبر پختونخوا پولیس کے باقاعدہ ملازم ہونے کے باوجود سول ایوایشن کا کنٹریکٹ قبول کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔تحقیقات کے بعد پی سی بی نے گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی جبکہ ڈیپارٹمنٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں