07:29 am
شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اہم خبر سامنے آ گئی

شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کا معاملہ، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اہم خبر سامنے آ گئی

07:29 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) شاداب خان بیماری کے باعث انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سکواڈ سے باہرہو گئے ہیں تاہم اس کے علاوہ ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے بھی ابھی کوئی واضح صورتحال سامنے نہیں ا ٓسکی ہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت سے متعلق فیصلہ دو ہفتے کے بعد کرے گا ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہاہے
کہ شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی ان کا اعلاج کر رہے ہیں ۔ شاداب خان انگلینڈ میں طبی معائنے کے بعد کل اسلام آباد واپس پہنچ جائیں گے تاہم ڈاکٹر پیٹرک نے انہیں ادویات تجویز کرتے ہوئے دو ہفتے کیلئے مکمل آرام کا مشورہ دیاہے ۔ دو ہفتے کے بعد شاداب خان کا لاہور میں بلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے نتائج کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ کر پائے گی ۔

تازہ ترین خبریں