09:31 am
کر کٹ شا ئقین کیلئے اہم خبر ! شا داب کو واپس بلا لیا گیا

کر کٹ شا ئقین کیلئے اہم خبر ! شا داب کو واپس بلا لیا گیا

09:31 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) انگلینڈ میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد شاداب خان کی (کل)پیر کو وطن واپسی ہوگی تاہم وہ ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال جاری رکھیں گے۔ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا گذشتہ دنوں فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تھا، اس کے ساتھ میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوئے، ان کے نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ان کو ہیپاٹائٹس سی نے جکڑ رکھا ہے، لیگ اسپنر کو انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا،متبادل کے طور پر یاسر شاہ کو شامل کیا گیا،
قومی ٹیم کی روانگی کے چند گھنٹے بعد شاداب خان نے بھی انگلینڈ کیلئے پرواز پکڑ لی تھی۔پی سی بی حکام پٴْرامید تھے کہ لیگ اسپنر لندن میں علاج کے بعد صحتیاب اور ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں گے۔وہاں ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے شاداب خان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ لیے اور چیک اپ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تشخیص کی روشنی میں چند ادویات تجویز کردی گئی ہیں،لیگ اسپنر پیر کو وطن واپس آئیں گے،لاہور میں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی صحت کے حوالے سے صورتحال کا مکمل جائزہ لیتا رہے گا،مکمل صحتیابی کی صورت میں ہی ان کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں