06:02 am
انگلینڈ میں شاہینوں کا آج دوسرا پریکٹس میچ، جیت پر نظریں جما لیں

انگلینڈ میں شاہینوں کا آج دوسرا پریکٹس میچ، جیت پر نظریں جما لیں

06:02 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس قومی شاہین آج پھر اونچی اڑان بھرنے کو تیار ہیں، نارتھمپٹن کے خلاف شیڈول دوسرے پریکٹس میچ میں نئے کمبی نیشن آزمائے جانے کا امکان ہے۔گوروں کے دیس کرکٹ کا بڑا میلہ، انگلینڈ سیریز سے پہلے پریکٹس میچز جاری ہیں، پاکستان اور نارتھمپٹن کاؤنٹی کے خلاف آج پریکٹس میچ کھیلا جائے گا، دوسرا ٹور مقابلہ بھی دن تین بجے ہی شروع ہو گا۔قومی ٹیم میں نئے کمبی نیشن کا امکان ہے، نوجوان
فاسٹ بولر محمد حسنین کو نمائندگی مل سکتی ہے۔ ابھرتے ہوئے اوپنر عابد علی کو ابھی مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ پہلا پریکٹس میچ 100 رنز سے جیتنے پر شاہینوں کا مورال ہائی ہے، آج پھر اونچی اڑان بھرنے پر نظریں جما لیں۔ لوئرآرڈر میں عماد وسیم کی ناٹ آؤٹ سنچری نے ایک اور سیکڑہ جڑنے کا عزم ظاہر کر دیا۔ٹریننگ سیشنز جاری رہے، کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری۔ پاکستان اور میزبان انگلش ٹیم کے درمیان سیریز کا واحد ٹی 20 میچ پانچ مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں