06:05 am
دورہ جنوبی افريقہ مشکل مگر خوب تيارياں کر رکھی ہيں: بسمہ معروف

دورہ جنوبی افريقہ مشکل مگر خوب تيارياں کر رکھی ہيں: بسمہ معروف

06:05 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان خواتین ٹيم کی کپتان بسمہ معروف کہتی ہيں دورہ جنوبی آفريقہ مشکل ضرور ہے مگراس سخت امتحان کیلئے لڑکيوں نے خوب تيارياں کر رکھی ہيں، کيمپ ميں فٹنس سميت بيٹنگ باولنگ پربھرپورکام کيا گيا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کپتان بسمہ معروف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی سی سی چمپئین شپ میں رینکنگ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ساوتھ افریقہ ٹیم کے میچز کی ویڈیوز بھی دیکھ
ی ہیں پوری تیاری سے جائیں گے، بیٹنگ کوچ اقبال امام کے آنے سے فائدہ ہوا۔ قومی وومن کرکٹ ٹيم جنوبی آفريقہ کیلئے پيرکو اڑان بھرے گی جہاں تين ون ڈے اورپانچ ٹی 20 میچزکی سيريز شيڈول ہے۔

تازہ ترین خبریں