06:46 am
آسیان پولو کپ کا ٹائٹل کالا باغ بلیک نے اپنے نام کر لیا

آسیان پولو کپ کا ٹائٹل کالا باغ بلیک نے اپنے نام کر لیا

06:46 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آسیان کالا باغ پولو کپ 2019ء کا ٹائٹل کالا باغ بلیک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ میں مقامی ٹیموں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔فاتح ٹیم آسیان کالاباغ بلیک کے راجا سمیع نے سات گول
سکور کئے اور فائنل میچ کے ٹاپ سکورر رہے۔ رنر اپ آسیان کالا باغ ریڈ کے راجا میکائیل نے چار گول سکور کئے۔ ریڈ ٹیم میں ایک غیر ملکی کھلاڑی باٹستا بھی شامل تھے۔فائنل میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین گراؤنڈ میں موجود تھے جو میچ کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اطالوی سفیر میچ کے مہمان خصوصی تھے۔میچ کے اختتام پر اطالوی سفیر، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور سابق ایم این اے سمیرا ملک نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا۔

تازہ ترین خبریں