09:02 am
شعیب ملک کی انگلینڈ سے اچانک وطن واپسی مگر کیوں؟ کر کٹ شا ئقین کیلئے بڑی خبر آگئی

شعیب ملک کی انگلینڈ سے اچانک وطن واپسی مگر کیوں؟ کر کٹ شا ئقین کیلئے بڑی خبر آگئی

09:02 am

لندن (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک 10 روز کیلئے انگلینڈ سے وطن واپس آ رہے ہیں جس کے باعث وہ انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20 اور پہلے ون ڈے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک نے نجی وجوہات کی بناءپر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو چھٹی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد آج وہ وطن واپس روانہ ہوں گے
اور 10 روز قیام کے بعد واپس انگلینڈ جا کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ شعیب ملک ناصرف انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہیں بلکہ وہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے بھی قومی سکواڈ میں شامل ہیں۔ یہ ان کا آخری ورلڈکپ ہے جسے وہ اپنی عمدہ اور بہترین پرفارمنس کے ذریعے یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبریں