10:04 am
انگلینڈ ، پاکستان سے شکست کوبھول نہیں پایا

انگلینڈ ، پاکستان سے شکست کوبھول نہیں پایا

10:04 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست نہیں بھول پایا، کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ سیمی فائنل میں ایک بہتر ٹیم کے ہاتھوں زیر ہوئے تھے، اس بار ورلڈ کپ کے دباؤ سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلیے پراعتماد ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ کیلیے فیورٹ ترین ٹیم کا درجہ دیا جارہا ہے تاہم وہ ابھی تک دو برس قبل اپنے ہی ہوم گراؤنڈز پر منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کو نہیں بھول سکا ہے، تب بھی اسے فیورٹ کا ہی درجہ حاصل تھا تاہم کارڈف کی سلو پچ پر گرین شرٹس نے انگلش سائیڈ کے سارے خواب خاک میں ملا دیے تھے۔ اس حوالے سے کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ 2017 کے سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد ڈریسنگ روم میں ہماری دو چیزوں پر بحث ہوئی تھی، ایک یہ کیا ہم ایک بہتر ٹیم سے
ہارے ہیں یا پھر ہمیں ایسی وکٹ پر کھیلنے کی وجہ سے ناکامی ہوئی جوکہ ہمارے لیے موزوں نہیں تھی، اگرچہ بعد میں ہم نے ویسی ہی وکٹوں پر سڈنی اور ویلنگٹن میں بھی کرکٹ کھیلی اور کامیابی حاصل کی۔اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمیں ایک بہتر ٹینم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی مگر ہم اس بار دباؤ سے بھرپور لمحات کا سامنا کرنے کے حوالے سے زیادہ پراعتماد ہیں، ہم اب جارحان، مثبت اور اسمارٹ کرکٹ کھیل رہے اور اپنے اسٹائل کے حوالے سے کافی پرجوش بھی ہیں۔ فیورٹ کے ٹیگ کے حوالے سے مورگن کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی ہمیں فیورٹ قرار دیا جارہا تھا مگر وہاں پر صرف ہم سیمی فائنل ہی کھیل پائے تھے، اس لیے ہم اب اس بارے میں زیادہ پریشان ہونے کے بجائے صرف اپنے تیاریوں پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم 3 مئی کو ڈبلن میں آئرلینڈ سے واحد ون ڈے میچ کھیلے گی جس کے بعد اس کی پاکستان سے ایک ٹی 20 اور 5 ایک روزہ میچز کی سیریز شیڈول ہے، اس کے بعد وہ ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریں گے۔

تازہ ترین خبریں