04:21 pm
حسن علی انگلینڈ جاتے ہی تنازعے میںگھیر لیے گئے پاکستان کو ورلڈ کپ سے پہلے ہی بہت بڑا جھٹکا

حسن علی انگلینڈ جاتے ہی تنازعے میںگھیر لیے گئے پاکستان کو ورلڈ کپ سے پہلے ہی بہت بڑا جھٹکا

04:21 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ میں پریکٹس میچز اور پانچ ایک روزہ میچز کھیلنے کےلئے دوسرےپر ہے۔ پاکستان نے ابتدائی میچ میں کینٹ کو 100رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے سنچری بنائی
جبکہ فخر زمان اور حارث سہیل نے بھی شاندار بیٹنگ کی ۔ تاہم اس میچ میں حسن علی کی جانب سے پکڑے گئے ایک کیچ کی وجہ سے انھیں سوشل میڈیا پر متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حسن علی کی شاٹ پچ بال کو ایلکس بلیک نے ہوا میں کھیل ڈالا۔حسن علی نے اپنی ہی گیند کو خود کیچ کیا اور اپنے روایتی جنریٹر سٹائل میں جشن منایا تاہم اس دوران گیند کو ان کے ساتھ سے زمین پر گرتے ہوئے دیکھ لیا گیا ۔ اسی بنا پر کئی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔گوروں کی دیکھا دیکھی بھارتی شائقین کرکٹ بھی اس کیچ کو لے کر اپنی نفرت اور بھڑاس نکال رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں