01:44 pm
ورلڈ کپ کے کئی میچز میں 400رنز سے زائد کا ٹارگٹ ملے گا  ڈیوڈ وارنر کی وارننگ سن کی بالروں کے پسینے ہی چھوٹ گئے

ورلڈ کپ کے کئی میچز میں 400رنز سے زائد کا ٹارگٹ ملے گا ڈیوڈ وارنر کی وارننگ سن کی بالروں کے پسینے ہی چھوٹ گئے

01:44 pm

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلےباز ڈیوڈ وارنر نے پیشگوئی کی ہے کہ آمدہ ورلڈ کپ کے میچوں میں 400 رنزسے زائد كکے ہدف بھی دیے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا ہے کہ انگلینڈ میں زیادہ سوئنگ کی توقعات نہیں ہیں ۔ اس طرح بلے بازوں کو زیادہ رنز بنانے کا موقع ملے گا۔ انھوںنے کہا کہ ہم دفاعی چیمپئینز ہیں لیکن انگلینڈ بھی بہت زبردست ٹیم ہے۔
اس لئے ہمیں اپنی مہارت اور بہترین کارکردگی دکھانے کےلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدر آباد کی جانب سے کنگز الیون پنجاب کیخلاف اپنا آخری میچ کھیل کر واپس روانہ ہوئے ہیں۔ اس میچ میں انہوں نے 56 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے اور ان کی ٹیم نے یہ میچ45 رنز سے جیت لیا جبکہ ڈیوڈ وارنر ایک سنچری اور 8 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 اننگز میں 692 رنز بنانے میں کامیاب رہے

تازہ ترین خبریں