02:28 pm
فخرزمان نے حریفوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

فخرزمان نے حریفوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بجادی

02:28 pm

نارتھمپٹن(ویب ڈیسک) ورلڈکپ سے قبل پاکستانی اوپنر فخرزمان نے حریفوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وہ نارتھمپٹن شائر کیخلاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔اہم ترین انگلش ٹور میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، کینٹ کے بعد دوسرے ٹور میچ میں نارتھمپٹن شائر کو بھی 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ 274کا ہدف پانے والے گرین شرٹس کواوپنرز فخرزمان اور امام الحق نے 157رنزکا مضبوط آغاز فراہم کیا،
دونوں نے 23 ویں اوور تک میزبان بولرز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔اس دوران فخر نے اپنی روایتی جارحانہ مزاج بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی تاہم 101 رنز پر انھیں ناتھن بک نے بولڈ کردیا، اوپننگ بیٹسمین نے 81 بالز کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا جڑنے کے ساتھ 15 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کی سیر کرائی، دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق71 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے، انھیں ایان ہالینڈ نے بولڈ کیا۔

تازہ ترین خبریں