02:51 pm
میچ کے دوران کپتان سرفراز نے بابراعظم کو لات رسید کر دی

میچ کے دوران کپتان سرفراز نے بابراعظم کو لات رسید کر دی

02:51 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں سے قبل پریکٹس میچز کھیل رہی ہے ۔ گزشتہ روز گرین شرٹس نارتھ ہمپٹن شائر کے خلاف میچ کھیلنے کے میدان میں تھیں۔ پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا ۔تاہم اس میچ کے دوران پیش آئے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے
جس میں کپتان سرفراز احمد بابراعظم کو ایک لات رسید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوور کے اختتام پر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد بابر اعظم سے کسی معاملے پر بات چیت کررہے ہیں اور بات چیت ختم ہوتے ہی سرفراز بابراعظم کو پیچھے سے ایک لات رسید کرتے ہیں۔ یہ حرکت از راہ مذاق کی گئی ہو گی اور ظاہر ہے کہ بابر اعظم نے بھی اپنے کپتان اور سینئر کی اس حرکت کا برا نہیں منایا ہوگا۔ دونوں کھلاڑی کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں