03:25 pm
میں ہم جنس پرست ہوں ،معروف آسٹریلوی کرکٹرکے انکشاف کے  بعدانٹرنیٹ پرہنگامہ

میں ہم جنس پرست ہوں ،معروف آسٹریلوی کرکٹرکے انکشاف کے بعدانٹرنیٹ پرہنگامہ

03:25 pm

کنبرا(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے گزشتہ دنوں ایک اور شخص کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ ”اپنی والدہ اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سالگرہ کا ڈنر کرتے ہوئے“۔
جیمز فالکنر کی طرف سے ہم جنس پرست ہونے کے اس کھلم کھلا اظہار پر دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور متعدد لوگوں نے اس کے ہمت کرنے اور حقیقت دنیا کو بتانے پر اس کی تعریف بھی کی لیکن بعد ازاں اس معاملے کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔ میل آن لائن کے مطابق جیمز فالکنر کے یہ پوسٹ کرنے کے اگلے دن کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ”جیمز فالکنر ہم جنس پرست نہیں ہے۔ یہ پوسٹ اس نے مذاق میں کی تھی، تاہم یہ مذاق کچھ زیادہ سنجیدہ ہو گیا۔“یہ مذاق الٹا گلے پڑتا دیکھ کر جیمز فالکنر نے بھی اپنی انسٹاگرام پر کی گئی اس پوسٹ کو ایڈٹ کیا اور ”اپنی والدہ اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سالگرہ کا ڈنر کرتے ہوئے“کو تبدیل کرکے ”اپنی والدہ اور اپنے بہترین دوست کے ساتھ سالگرہ کا ڈنر کرتے ہوئے“کر دیا۔ لوگوں نے اس پوسٹ کو اس قدر سنجیدہ لیا کہ دیگر عالمی کھلاڑیوں اور بڑی شخصیات کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی اس پر کمنٹس میں جیمز فالکنر کی تعریف کی کہ اس نے سچ بولنے کی ہمت کی۔ کمنٹس میں گلین میکس ویل، بریٹ لی، شاؤن ٹیٹ اور دیگر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جیمز فالکنر کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین بھی دلایا۔

تازہ ترین خبریں