05:09 pm
شاہدآفریدی کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کی درخواست

شاہدآفریدی کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کی درخواست

05:09 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز آل رائونڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی پر ایک پرائیویٹ کمپنی نے دھوکادہی اور فراڈ کے مقدمہ کےلئے سندھ ہائیکورٹ کو درخواست دے دی ہے۔ کمپنی نے الزام عائد کیا ہے کہ کرکٹر نے چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم اور کار لینےکے باوجود کسی اور کمپنی سے معاہدہ کر لیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے عدالت کو لکھی گئی درخواست کا عکس بھی سوشل میڈیا پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس سے قبل بھی تنازعات اور لڑائی جھگڑوں میں ملوث رہے ہیں۔ انھوںنے ماضی کے عظیم کرکٹر جاوید میاںدادکے ساتھ بھی جھگڑا پال لیا تھا جس کے بعد نوبت عدالت جاتے جاتے رہ گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں