07:30 am
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والے 16 کھلاڑیوں میں سے 15 کی چھٹی

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والے 16 کھلاڑیوں میں سے 15 کی چھٹی

07:30 am

کراچی (ویب ڈیسک ) کرکٹ ورلڈ کپ میں کون سے 15 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے اس بارے میں ماہرین بحث کررہے ہیں۔ پاکستان ٹیم میں شمولیت کے لئے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے جو 14اپریل کو لاہور میں ہوں گے ۔ تاہم حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہمیں ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس میں سولہ میں سے پندرہ ناکام رہے۔
ٹیم انتظامیہ نے خاموشی سے انہیں سیریز کھلا کر واضح پیغام دیا ہے کہ مستقبل میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی طرح فٹنس پر سخت موقف رکھتے ہیں۔ ان میں اوپنر عابد علی، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، آل رائونڈر عماد وسیم فاسٹ بولر محمد حسنین اور لیگ اسپنر یاسر شاہ شامل تھے۔ عابد علی ، عماد وسیم 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ عابد علی نے دبئی میں ڈیبیو پر111رنز بنائے۔ عمر اکمل کو پی ایس ایل کی کارکردگی پرپاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔ عماد وسیم کو شعیب ملک کے ان فٹ ہونے پر پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ یاسر شاہ نے پانچوں میچوں میں شرکت کی۔ محمد حسنین کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں شامل کرکے تین میچ کھلائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں کھلاڑی ماضی میں فٹنس کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں۔ اس لئے ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لئے چیلنج ہوگا۔ محمد حسنین کو پہلی بار پاکستانی ٹیم میں شامل کرکے تین میچ کھلائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں کھلاڑی ماضی میں فٹنس کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں۔ اس لئے ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لئے چیلنج ہوگا۔

تازہ ترین خبریں