10:05 am
کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کس کھلاڑی کی کھل کر حمایت شروع کر دی ؟ جانئے

کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کس کھلاڑی کی کھل کر حمایت شروع کر دی ؟ جانئے

10:05 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ کمنٹیٹر رمیز راجہ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو پر سینچری بنانے والے بلے باز عابد علی کے حق میں کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کے سلیکٹرز کو سود مند مشورہ دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا کہناہے کہ عابد علی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدار ہیں
جن کا اعتماد اور روانی کے ساتھ کھیلنے کی اہلیت ان کا سرمایہ ہے اس لیے انہیں سلیکٹرز ورلڈ کپ کے سکواڈ میں لازمی شامل کریں ۔رمیز راجہ کا کہناتھا کہ مجھے عابدعلی کی اننگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بیش بہارنز بنانے کے باوجود سلیکشن کمیٹی اور مکی آرتھر کو متاثر نہیں کر سکے تھے ۔رمیز راجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد علی نے چانس ملتے ہی اپنے ناقدین کو بلے سے جواب دیاہے اور سنچری بنائی ، اسی لیے وہ ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے بہترین کھلاڑی ہیں اس لیے انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔

تازہ ترین خبریں