06:18 pm
پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہو گئے

پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہو گئے

06:18 pm

دبئی (آئی این پی)کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کے لیے پاکستان ٹیم میں شرکت کے لیے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور پاکستانی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو لاہور میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ میں ون ڈے سیریز کے دوران جب ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی فٹنس چانچنے کی کوشش میں فٹنس ٹیسٹ لیے تو 16میں سے 5کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔
ٹیم انتظامیہ نے خاموشی سے انہیں سیریز کھلا کر واضح پیغام دیا ہے کہ مستقبل میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی طرح فٹنس پر سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں میں اوپنر عابد علی، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل، آل راونڈر عماد وسیم فاسٹ بولر محمد حسنین اور لیگ اسپنر یاسر شاہ شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں کھلاڑی ماضی میں فٹنس کے حوالے سے خبروں میں رہے ہیں اس لیے ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لیے چیلنج ہو گا۔فیلڈنگ کوچ نیوزی لینڈ کے گرانٹ بریڈ برن کو ورلڈ کپ سے پہلے مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچوں میچوں میں پاکستانی فیلڈرز کی فیلڈنگ کا معیار واجبی رہا۔ عمر اکمل، یاسر شاہ، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حسنین، گراونڈ میں مس کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔ماہرین بار بار فیلڈنگ کے معیار پر سوالات اٹھاتے رہے جب کہ مشکل کیچ کے معاملے میں بھی پاکستانی ٹیم بدقسمت رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں میچوں میں فیلڈنگ کے ناقص معیار کی وجہ سے لاہور میں قومی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ فیلڈنگ کوچ کئی کھلاڑیوں کے ساتھ اسپیشل ڈرلز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی خراب فٹنس اور ناقص گراونڈ فیلڈنگ نے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔‎

تازہ ترین خبریں