06:09 am
جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کے چا ہنے والو ں کیلئے بڑی خو شخبری ، کرکٹ میں دبنگ سٹائل سے واپسی

جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کے چا ہنے والو ں کیلئے بڑی خو شخبری ، کرکٹ میں دبنگ سٹائل سے واپسی

06:09 am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے اب تک ہمت نہیں ہاری، وہ 15 اپریل سے کھیلے جانے والے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے فٹنس مسائل کا شکار رہنے والے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کے بارے میں یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے
تاہم ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔حالانکہ انہوں نے پی ایس ایل میں شمولیت کیلئے بھرپور کوششیں کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ایک ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کی تھی مگر بدقسمتی سے ایک بار پھر فٹنس مسائل ان کے آڑے گئے تھے۔تاہم اب ان کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ انہوں نے بنا ہمت ہارے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں سبروسو ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے عمران نذیر نے 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ 37 سالہ بلے باز نے 2012 میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں