08:39 am
آسٹریلیا کے خلاف سینئر کھلاڑیوں کو استعمال کیوں نہ کیا گیا ؟

آسٹریلیا کے خلاف سینئر کھلاڑیوں کو استعمال کیوں نہ کیا گیا ؟

08:39 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورے اور ورلڈ کپ سے قبل ان کھلاڑیوں کو آرام دینا ضروری تھا، اگر ہم 7 کھلاڑیوں کو یہاں کھلاتے تو وہ تھک سکتے تھے، ہمارے پاس دو آپشن تھے کہ یا تو یہاں آرام کراتے یا انہیں پی ایس ایل کھیلنے سے روکتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارے بارے میں بڑے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی بحث ہو گی تاہم ہمیں ایسا کرنا تھا
اور ورلڈ کپ سے قبل اپنے دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا تھا جو ڈومیسٹک اور لسٹ اے کرکٹ میں بہترین فارمنس دیتے آ رہے ہیں۔دبئی میں سیریز ہارنے کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو میچ فنش کرنے والے بیٹسمینوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی ہے، ہم انگلینڈ کی ون ڈے سیریز اور ورلڈ کپ میں اس خامی پر خاص طور پر کام کریں گے اور تین کھلاڑیوں کو یہ ٹاسک دیں گے کہ وہ یہ رول ادا کریں اور میچ فنش کرنے کی عادت ڈالیں۔

تازہ ترین خبریں