10:38 am
مکی آرتھر نے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا

مکی آرتھر نے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا

10:38 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) مکی آرتھر نے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا آسٹریلیا سے کلین سویپ شکست پر افسوس ہے، نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں جانچنے کا موقع ملا، نوجوان حسنین اور عابد علی کی پرفارمنس قابل تعریف ہے۔قومی کرکٹ
ٹیم کے ہیڈ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیم میں سنیئر کھلاڑی ہو یا جونیئر ایسی ہار کا کوئی جوز نہیں بنتا، یہ سچ ہے کہ ورلڈ کپ میں میں بڑی جیت کے لئے شاہد آفریدی اورعبدالرزاق جیسے بلے باز چاہیے، جو کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرے گا ٹیم کا حصہ نہیں بنے گا۔عمر اکمل اور یاسر شاہ کی سوشل میڈیا ویڈیوز کے سوال پر مکی ارتھر پہلے مسکرائے پھر بولے کہ کرکٹرز کو انفردی طور پر سمجھایا جاتا ہے مگر کچھ چیزوں کا انہیں خود خیال رکھنا ہے، 14 اپریل کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی۔مکی آرتھر سمجھتے ہیں کہ ورلڈ کپ سے پہلے پریکٹس میچز سمیت 11 میچز ہیں اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبریں