10:57 am
آسٹریلیا سے بد ترین شکست کے بعد ہیڈ کو چ نے نے ورلڈ کپ ٹیم بارے بڑا اعلان کر دیا

آسٹریلیا سے بد ترین شکست کے بعد ہیڈ کو چ نے نے ورلڈ کپ ٹیم بارے بڑا اعلان کر دیا

10:57 am

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے، ٹیم کے سینئر کھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کے لیے تیار ہیں۔دورہ آسٹریلیا مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کرکٹرز اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور پہنچ گئے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا سے ہارنا افسوسناک ہے لیکن دورے میں پانچ سنچریاں بنیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ ٹیلنٹ کو دیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں،
عابد علی کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا، ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق ہم بہت کلیئر ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 11 میچز ملیں گے، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اُترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کریں ہمیں اس پر کام کرنا ہے، آئندہ 2 روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوگا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں جب کہ محمد عامر بڑے میچ کا بولر ہے، اس کی فارم اچھی نہیں تھی۔مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا رویہ دورے میں اچھا رہا اس نے متاثر کرنے کی بہت محنت کی تاہم ان کا واقعہ بھی مجھے میڈیا منیجر نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ہمارے ساتھ کافی عرصے سے ہیں ان کے رویے میں فرق واضح ہے، بدقسمتی سے عمر اکمل دورے میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

تازہ ترین خبریں