01:13 pm
رمیز راجہ نے اپنی ورلڈ کپ ٹیم کااعلان کردیا،بڑےکھلاڑی غائب

رمیز راجہ نے اپنی ورلڈ کپ ٹیم کااعلان کردیا،بڑےکھلاڑی غائب

01:13 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز رواجہ نے بھی ورلڈکپ کیلئے اپنی پسندیدہ قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس اور بازید خان کے بعد رمیز راجہ نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کا اعلان کیا جس میں حیران کن طور پر سینیئر بلے باز شعیب ملک کا نام شامل نہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل اور محمد حفیظ شامل ہیں۔اس کے علاوہ یو اے ای میں کھیلی گئی حالیہ سیریز میں کینگروز کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے عابد علی بھی کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ساتھ ہی رمیز راجہ نے سیریز میں دو سینچریاں داغنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی اپنی ورلڈکپ ٹیم میں جگہ دی ہے تاہم حیران کن طور پر تجربہ کار بلے باز شعیب ملک ان کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔اس کے علاوہ فہیم اشرف بھی رمیز راجہ کے اسکواڈ میں شامل نہیں، ساتھ ہی انہوں نے عمر اکمل کی جگہ جارح مزاج بلے باز آصف علی کو ترجیح دی۔ان تمام کھلاڑیوں کے علاوہ شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان بھی ان کی ٹیم میں شامل ہیں۔


تازہ ترین خبریں