02:05 pm
یاسر شاہ اور مراکش کی دوشیزہ، ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یاسر شاہ اور مراکش کی دوشیزہ، ٹک ٹاک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

02:05 pm

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر یاسر شاہ کی مراکش حسینہ کیساتھ ٹک ٹاک پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے باعث آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں ان کی کارکردگی سے نالاں صارفین نے تنقید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تاریخ کے دوسرے باؤلر ہیں اور اگرچہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہت اچھی ہے مگر آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں وہ خاصے مہنگے ثابت ہوئے اور سیریز میں شرمناک وائٹ واش کے اگلے ہی روز ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں وہ مراکش کی ایک حسینہ کیساتھ پیار بھرے گیت پر لپ سنگ کر رہے ہیں لیکن پاکستانیوں نے ان کی ویڈیو کو سراہنے کی بجائے تنقید شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں