05:49 am
مالنگا کا یو ٹرن لیتے ہوئے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

مالنگا کا یو ٹرن لیتے ہوئے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار

05:49 am

کولمبو (نیوز ڈیسک ) سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے یو ٹرن لیتے ہوئے رواں انڈین پریمیئر لیگ کی بجائے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنا تھی،
گزشتہ ہفتے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے انہیں آئی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی دی تھی۔ سری لنکا چیف نیشنل سلیکٹر آشانتھا ڈی میل کے مطابق مالنگا ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے خود آئی پی ایل میں شرکت سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بائولر (آج) بدھ کو بھارت سے وطن واپس پہنچیں گے اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں گال کی قیادت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں