06:51 am
ورلڈ کپ سے قبل فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، عمر اکمل، جنید خان، عابد علی کیلئے انتہائی بر ی خبر آگئی

ورلڈ کپ سے قبل فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، عمر اکمل، جنید خان، عابد علی کیلئے انتہائی بر ی خبر آگئی

06:51 am

قومی کھلاڑیوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی، حبیب بینک نے اپنی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیم ختم کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا
تاہم پی سی بی کی جانب سے نیا استرکچر متعارف کرنے سے قبل ہی حبیب بینک نے اپنی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیم ختم کردی۔حبیب بینک کی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹیم کے خاتمے سے فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، عمر اکمل، جنید خان، عابد علی اور عمر گل سمیت 22 کھلاڑی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس کے علاوہ پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی بھی کنٹریکٹ پر حبیب بینک میں ملازمت کررہے تھے۔ واضح رہے حبیب بینک کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کا خاتمہ ہونے سے 10 ٹیسٹ کرکٹرز سمیت 22 کرکٹرز اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین خبریں