09:20 am
’’ورلڈ کپ کی تیاریو ں نے زور پکڑ لیا ‘‘

’’ورلڈ کپ کی تیاریو ں نے زور پکڑ لیا ‘‘

09:20 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ورلڈ کپ2019ءکے لیے 27کھلاڑیوں کی ویزہ درخواستیں اسلام آباد میں برطانوی سفارتخانے میں جمع کروا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد،بابر اعظم،فہیم اشرف،حسن علی، شاداب خان،وہاب ریاض،آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور عابد علی کی جانب سے ویزے کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر عمر اکمل جن کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں، نے بھی برطانوی ویزے کے لیے درخواست جمع کروائی ہے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی ورلڈ کپ سکوا ڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے،عابد علی کو بھی ٹاپ آرڈر بلے باز کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آج صبح قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ آج شام کوچز سے ملیں گے جہاں ہر ایک کھلاڑی کے بارے میں انفرادی طور پر بات چیت ہوگی جس کے بعد دورہ انگلینڈاور ورلڈ کپ کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم مئی میں انگلینڈ کے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے ساتھ ایک ٹی ٹونٹی اور5ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی جو30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل اس کی آخری سیریز ہوگی۔

تازہ ترین خبریں