01:13 pm
ورلڈ کپ2019کون سی ٹیم جیتے گی ؟ ہمیشہ سچی پیش گوئیاں کرنےوالے مایہ ناز بلے باز نے بڑا سرپرائز دیدیا

ورلڈ کپ2019کون سی ٹیم جیتے گی ؟ ہمیشہ سچی پیش گوئیاں کرنےوالے مایہ ناز بلے باز نے بڑا سرپرائز دیدیا

01:13 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)ورلڈ کپ2019کون سی ٹیم جیتے گی ؟ ہمیشہ سچی پیش گوئیاں کرنےوالے مایہ ناز بلے باز نے بڑا سرپرائز دیدیا ، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم میں بہت سے مصدقہ میچ ونرز کھلاڑی شامل ہیں اس لئے ورلڈکپ 2019ءمیں جیت کے امکانات بے حد روشن ہیں۔
این مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم 30 مئی کو جنوبی افریقہ کیخلاف اوول میں ورلڈکپ 2019ءکا سفر شروع کرے گی۔ ورلڈکپ2015ءمیں حیرت انگیز طور پر گروپ سٹیج سے ہی باہر ہونے کے بعد سے اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 42 ون ڈے کھیل کر 30 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ صرف 9 میچوں میں ہی شکست کھائی ہے۔گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے چیمپین بننے کے امکانات بہت زیادہ روشن ہیں۔ پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کی بہترین ٹیم اتر رہی ہے اور بظاہر سب کچھ بہترین لگ رہا ہے کیونکہ ٹیم کا ہر شعبہ ہی مضبوط ہے۔

تازہ ترین خبریں