03:43 pm
ہیڈ کوچ کا محمد عامر اور عمر اکمل کے حوالے سے حیران کن بیان جاری

ہیڈ کوچ کا محمد عامر اور عمر اکمل کے حوالے سے حیران کن بیان جاری

03:43 pm

لاہور(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے، ٹیم کے سینئر کھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کیلئے تیار ہیں،میگا ایونٹ کیلئے فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،دورہ آسٹریلیا مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور پہنچ گئے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا
کہ آسٹریلیا سے ہارنا افسوسناک ہے لیکن دورے میں پانچ سنچریاں بنیں۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ ٹیلنٹ کو دیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز سے کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں، عابد علی کی کارکردگی نے بہت متاثر کیا، ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق ہم بہت کلیئر ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل 11میچز ملیں گے، انگلینڈ میں بھرپور تیاری کریں گے، تمام اہم کھلاڑیوں کو فٹنس کے معیار پر پورا اترنا ہوگا، فٹنس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، وہ ہمیشہ پہلی ترجیح ہے،گزشتہ دو سال سے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے بیشتر کرکٹرز ہمارے وضع کردہ معیار سے واقف ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے شامل کیے جانے والے نئے کرکٹرز کو ماضی میں اس طرح کی ٹریننگ کے مواقع نہیں ملے، اس لئے معیار کا فرق بھی نظر آیا۔مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش کریں ہمیں اس پر کام کرنا ہے، آئندہ 2روز میں سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 14اپریل کو ہوگا،جلد ہی معاون کو چز کے ساتھ ملاقات میں کھلاڑیوں کے مسائل اور ان میں بہتری لانے کے امکانات پر بات کروں گا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد فرسٹ چوائس وکٹ کیپر ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کے کپتان ہیں جب کہ محمد عامر بڑے میچ کا بولر ہے، محمد عامر کی مہارت میں کوئی شک نہیں، یہ پیسر کو بھی معلوم ہے کہ ان کی پرفارمنس معیار کے مطابق نہیں۔مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل سے متعلق ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کا رویہ دورے میں اچھا رہا اس نے متاثر کرنے کی بہت محنت کی تاہم ان کا واقعہ بھی مجھے میڈیا منیجر نے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ہمارے ساتھ کافی عرصے سے ہیں ان کے رویے میں فرق واضح ہے، بدقسمتی سے عمر اکمل دورے میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔

تازہ ترین خبریں