03:44 pm
اس بار ورلڈ کپ جیتنے کےلئے کون سی ٹیم فیورٹ ترین ہے  پوری دنیا کے پسندیدہ ترین کرکٹرنے بتا دیا

اس بار ورلڈ کپ جیتنے کےلئے کون سی ٹیم فیورٹ ترین ہے پوری دنیا کے پسندیدہ ترین کرکٹرنے بتا دیا

03:44 pm

لندن(آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم متوازن اور مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے اسلئے اس کے پاس ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ انگلش ٹیم کو تین بار ورلڈ کپ فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے وہ ایک بار بھی عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔معین علی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم میں جیسن روئے،
جوز بٹلر، بین سٹوکس اور مورگن جیسے ورلڈ کلاس بلے باز ہیں جو اکیلے ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیںکہ انکی موجودہ ٹیم جتنی متوازن اور مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے اس سے قبل کبھی اتنی متوازن نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو میگا ایونٹ میں ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہو گا اسلئے ٹیم کے پاس عالمی ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور ٹیم میں ایسے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں