03:45 pm
آئی پی ایل میں کرکٹ کے کس شعبے میں فکسنگ پکڑی گئی

آئی پی ایل میں کرکٹ کے کس شعبے میں فکسنگ پکڑی گئی

03:45 pm

ممبئی (آئی این پی)آئی پی ایل ایک کے بعد ایک تنازعے کا شکار ہوتی جارہی ہے، گزشتہ دنوں ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وکٹ کیپر کو گیند کرانے سے قبل ہی یہ کہتے سنا جارہا تھا کہ اس گیند پر تو چوکا ہی ہے
اور جب بولر نے گیند کروائی تو بالکل ایسا ہی ہوا۔اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے آئی پی ایل کے بانی اور سابق چیئرمین للت مودی نے بھی ٹویٹر پر آئی پی ایل انتظامیہ سے کئی چبھتے ہوئے سوالات کر ڈالے۔ انہوں نے لیگ کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کی جانب توجہ دلوائی۔تاہم اب ایک اور ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ٹاس کو ممکنہ طور پر فکس قرار دیا جارہا ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے مبینہ طور پر اس میچ کا ٹاس بھی فکس تھا۔

تازہ ترین خبریں