09:03 am
شاہد آفریدی نے ”آل ٹائم ورلڈکپ الیون“ کا اعلان کر کے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا، کھلا ڑیو ں کے نام بھی بتا دیئے

شاہد آفریدی نے ”آل ٹائم ورلڈکپ الیون“ کا اعلان کر کے بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا، کھلا ڑیو ں کے نام بھی بتا دیئے

09:03 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا اور فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل مختلف قسم کی پیش گوئیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی ’آل ٹائم ورلڈکپ الیون‘ کا اعلان کر دیا ہے
اور اس میں صرف ایک بھارتی کھلاڑی کو شامل کر کے بھارتیوں کو آگ بگولہ ہی کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم میں میں اوپنرز کے طور پر سعید انور اور ایڈم گلکرسٹ کو شامل کیا ہے جبکہ معروف آسٹریلین کھلاڑی رکی پونٹنگ تیسرے نمبر پر ہیں اور غالباً ٹیم کی قیادت بھی انہیں ہی سونپی گئی ہے۔ موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی شاہد آفریدی کی ٹیم میں شامل ہونے والے واحد بھارتی کھلاڑی ہیں جنہیں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے بعد انضمام الحق اور پھر جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کا نمبر آتا ہے۔ شاہد آفریدی کی ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک بھی خطرناک ہے جس میں وسیم اختر، گلین میک گراتھ اور شعیب اختر شامل ہیں جبکہ سپنرز کی جگہ شین وارن اور ثقلین مشتاق کو دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں