09:55 am
شاہین دو ون ڈے جیتنے کے بعد آج ٹی 20 میچ میں بھی فتح کیلئے پرعزم

شاہین دو ون ڈے جیتنے کے بعد آج ٹی 20 میچ میں بھی فتح کیلئے پرعزم

09:55 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گوروں کے دیس بڑے مقابلوں کی بڑی تیاری کے لیے آج چھوٹے فارمیٹ کا میچ ہو گا، قومی شاہین دونوں ون ڈے مقابلے جیتنے کے بعد ٹی 20 میں بھی فتح سمیٹ کر کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔مشن ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ سیریز کی تیاری زوروں پر، پریکٹس میچ میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ آج ہو گا۔ ٹور میچ کا واحد ٹی ٹونٹی پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہو گا
۔دونوں ون ڈے میچ جیتنے والے قومی شاہین ایک بار پھر اونچی اڑان کے لیے تیار ہیں، جارح مزاج آصف علی کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے جو آرام کے دن بھی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوئے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان لڑائی۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی انٹری ہو گئی، مزید اعتماد پائیں گے۔سو رنز اور آٹھ وکٹوں کی کامیابی کے بعد سرفراز الیون فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کیلئے پرجوش ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹی ٹوینٹی کارڈیف میں 5 مئی کو ہو گا جبکہ سیریز 11 تاریخ سے شروع ہو گی۔

تازہ ترین خبریں