10:32 am
پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ میں گیئر کی تبدیلی کیلیے تیار

پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ میں گیئر کی تبدیلی کیلیے تیار

10:32 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی ٹیم تیسرے پریکٹس میچ میں گیئر کی تبدیلی کیلیے تیار ہے تاہم آج لیسٹرشائر کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں پلیئرزکی آزمائش کا موقع ملے گا۔ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے دیگر تمام ٹیموں سے قبل انگلینڈ پہنچنے والے گرین شرٹس نے ٹور کا اچھا آغاز کیا،پہلے وارم اپ میچ میں کینٹ کو 100 رنز اور پھر نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹ سے شکست دی، بیٹسمین اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں، پہلے میچ میں عماد وسیم اور دوسرے
میں فخر زمان نے جارحانہ سنچری اسکور کی۔امام الحق، بابر اعظم اور حارث سہیل بھی ففٹیز بنا چکے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے کرکٹرز کی جانب سے بھی انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی پاکستان ٹیم کیلیے بڑی حوصلہ افزا بات ہے، مسلسل 2 ون ڈے میچز کے بعد اب گرین شرٹس کا گیئر تبدیل ہونے جا رہا ہے، لیسٹرشائر کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کوکھیلا جائے گا۔ 5مئی کو انگلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل میچ بھی مختصر فارمیٹ کا ہوگا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 ایک روزہ میچز کھیلیں گی۔اوپنر فخرزمان کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت انگلینڈ پہنچ کر وارم اپ میچز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا ہمیں کافی وقت ملا ہے، سردی کے باوجود اچھی بیٹنگ کا موقع ملنے سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل اچھی پریکٹس ہوگئی۔کینگروز کے خلاف سیریز میں آرام کرنے کے بعد کاؤنٹیز کے خلاف میچ میں بیٹ خوب چلنے کے سوال پر اوپنر نے کہا کہ ہمیشہ رنز بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بیشتر بیٹسمین مختلف کنڈیشنز کے باوجود اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں