05:19 pm
وہاب ریاض وزیراعظم کیخلاف میدان میں آگئے

وہاب ریاض وزیراعظم کیخلاف میدان میں آگئے

05:19 pm

لاہور(نیوزڈیسک) ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اور وہاب ریاض نے بھی پی سی بی کے پیٹرن، وزیر اعظم عمران خان کے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کی مخالفت کر دی۔پی سی بی کے نئے مجوزہ ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچرسے قومی کرکٹرز بھی ناخوش ہیں، ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اور وہاب ریاض کہتے ہیں کہ 22 کروڑ کے پاکستان میں دو کروڑ کے آسٹریلیا کا نظام نہیں چل سکتا۔کامران اکمل کا کہنا ہے
کہ ہر سال پی سی بی ڈومیسٹک سٹرکچر بدلتا ہے، اب پھر بدل کر کیا ملے گا، 20 سال سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ہمارے خاندانوں کو چلا رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے کھیل کا معیاربہت گر جائے گا، ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ دونوں ساتھ چلانی چاہئیں۔وہاب ریاض کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ میں مقابلے کی فضا بہت زیادہ ہے، اسے بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نے کھلاڑیوں کو تنخواہوں پر رکھا ہوا ہے،اس میں مقابلے کی فضا بہت زیادہ ہے۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے کچھ عرصہ قبل ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6فرسٹ کلاس ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن کے لیے اپنی تجاویز بھی تیار کرلی ہیں جس کے بعد حبیب بینک نے ٹیم ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

تازہ ترین خبریں