10:21 am
ورلڈ کپ میں پاکستان کو عامر کی اشد ضرورت ہے، کرکٹر کے حق میں بڑی آواز بلند

ورلڈ کپ میں پاکستان کو عامر کی اشد ضرورت ہے، کرکٹر کے حق میں بڑی آواز بلند

10:21 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سابق قومی آف سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو محمد عامر کی اشد ضرورت ہے لہٰذا قومی سلیکٹرز کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر پر اعتماد کرنا چاہئے تھا۔سعید اجمل نے اپنی اکیڈمی کی ٹیم کے دورہ یو اے ای کے دوران میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ سلیکٹرز نے محمد عامر کو ورلڈ کپ کے حتمی سکواڈ میں شامل نہ کر کے سنگین غلطی کی ہے کیونکہ میگا ایونٹ کے دوران گرین شرٹس کو ان کے تجربے کی کمی محسوس ہو گی۔انہوں نے واضح کیا کہ سلیکٹرز کو بائیں ہاتھ کے پیسر کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنا چاہئے تھا
جنہوں نے دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کے خلاف فتح گر سپیل کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ محمد عامر کی حالیہ عرصے میں کارکردگی بہت زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ درکار ہوتا ہے اور اسی بنیاد پر محمد عامر کو بھی پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کیا جانا ضروری تھا کیونکہ وہ انتہائی قیمتی کھلاڑی اور گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت کے مالک بھی ہیں جسے انگلش کنڈیشنز میں کسی بھی باؤلر کیلئے سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کیلئے ہمیشہ ہی سازگار ہوتی ہیں اور محمد عامر کو اپنے تجربے کی بنیاد پر گیند کو دونوں طرف گھمانے میں ملکہ حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہمیشہ بہترین کھیل پیش نہیں کرتا جبکہ اکثر بڑے اور نامور کھلاڑی بھی خراب عرصے کا شکار ہو کر ناکامی سے دوچار ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں