01:22 pm
انھوںنے کتنی عمر میں اپنا کیرئیر شروع کیا  اپنی ہی کتاب میں کیے گئے انکشاف نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

انھوںنے کتنی عمر میں اپنا کیرئیر شروع کیا اپنی ہی کتاب میں کیے گئے انکشاف نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

01:22 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز آ ل رائونڈ کرکٹر شاہد آفریدی اپنی سوانح حیات پر مبنی ایک کتاب منظر عام پر لے آئے ہیں جس میں پاکستانی کرکٹ سے جڑے کئی بڑے ناموں کے حوالے سے کچھ سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں ۔ تاہم سب سے پہلا اور پیروں سے زمین کھینچ دینے والا انکشاف خود شاہد آفریدی کی عمر ہی کے بارے میں ہو گیا ہے ۔4اکتوبر 1996هپاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا ایک یادگار دن تھا جب کراچی سے تعلق رکھنے والے پٹھان خاندان کے سپوت شاہدخان آفریدی نے کینیا کے شہر نیروبی کے میدان پر سہ فریقی سیریز کے دوران سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف 37گیندوں پر سنچری بنا كکر پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔یہ ان کے کیرئیر کا دوسرا ایک روزہ میچ تھا۔
آفریدی نے اس میچ میں گیارہ چھکے اور چھ چوکے لگائے تھے۔ لیکن دنیا بھر کے اخبارات میں شاہدآفریدی کی عمر صرف 16برس بتائی گئی تھی۔ اس کے بعد 22 سالوں پر محیط ان كکا کیرئیر بھی اسی عمرکے تناسب سے چلتا رہا ۔ ریٹائرمنٹ کے وقت ریکارڈ پر آفریدی کی عمر 38سال ظاہر کی گئی تھی۔ لیکن اپنی کتاب میں شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت انھوںنے دنیا کی تیز ترین سنچری سکور کی تھی اس کے وقت 19سال كکے تھے۔ اسی طرح میچ کی جھلکیوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب شاہد آفریدی بیٹنگ کےلئے میدان میں آتے ہیں تو سکرین پر ان کا کیرئیر ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے جس پر ان کی عمر 21سال ظاہر ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر سمیت کئی شخصیات شاہد آفریدی کی جانب سے ظاہر کی گئی اپنی عمر کو مشکوک قرار دے چکی ہیں۔