07:15 am
شاہد آفریدی کی کتاب میں جاوید میانداد پر الزامات کی بوچھاڑ

شاہد آفریدی کی کتاب میں جاوید میانداد پر الزامات کی بوچھاڑ

07:15 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شاہد آفریدی کے اپنی کتاب میں لیجنڈ کھلاڑیوں پر الزمات کے بعد جاویدمیاںداد بھی میدان میں آ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاوید میاںداد کا کہنا ہے کہ کتابوں میں ہمیشہ مصالحہ شامل کیا جاتا ہے۔شاہد آفریدی نے جو لکھنا تھا لکھ دیا۔یہ سارے الزامات میں خدا پر چھوڑتا ہوں کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے قبل نیٹ پریکٹس نہ کروائی جائے
۔میں سب کو نیٹ پریکٹس کرواتا تھا اور اس بات کی گواہی صلاح الدین صلو بھی ہیں۔مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت عزت دی۔ اللہ تعالیٰ کا بھی ایک ا نتظام اگر کوئی برا آدمی ہے تو اس کو بری عزت ملتی ہے اور اگر وہ اچھا ہے تو اس کو اچھی عزت ملتی ہے۔آج پوری دنیا میں لوگ میری عزت کرتے ہیں۔لوگ مجھے عزت اس لیے دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی۔میں پاکستان ٹیم کا کوچ تھا ہر آدمی میری مثال دے سکتا ہے۔میں نے ساری زندگی اللہ کو ذہن میں رکھ کر کام کیا،ایسے الزامات سے فرق نہیں پڑتا،یہ سارا حساب کتاب قیامت کے دن ہو گا اس دن ہر شخص کو پتہ لگے گا۔واضح رہے بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کیے تھے ،انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا۔انہوں نے کہا تھا کہ جاوید میاںداد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی۔1999ء میں چنئی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی گئی۔میاںداد کو بڑا کھلاڑی سمجھا لیکن وہ چھوٹے آدمی ہیں۔پریزنٹیشن تقریب میں مجھ سے زبردستی تعریف کروائی گئی۔جب کہ وقار یونس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔ وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے۔وقار یونس جب کوچ بنے تو ہر معاملے میں مداخلت کی اس لیے ان سے اختلافات رہے۔۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے لیکن ا سکے باوجود ان کو کپتانی دی گئی۔شعیب ملک کانوں کے کچے تھے اور برے لوگوں سے مشورے لیتے تھے۔سلمان بٹ کو نائب کتپان بنانا بھی غلط تھا۔اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آ گئے تھے،شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے آپس کے تعلقات ہمیشہ کشمکش کا شکار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لارڈرد ٹیسٹ کے دروان کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔چھوتھے دن سلمان بٹ سے کہا وی قیادر سنبھال سکتاہے۔

تازہ ترین خبریں