07:30 am
 شاہدخان آفریدی کے اپنی کتاب میں اہم انکشافات

شاہدخان آفریدی کے اپنی کتاب میں اہم انکشافات

07:30 am

لاہور (نیوز ڈیسک)سابق سٹار آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے مجھے کہا تھا کہ آپ شیر کا سٹیکر بیٹ پر لگائیں۔انہوں نے آرمی چیف کے بارے میں کتاب میں لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ پر بہت سے کمنٹیٹرز سے اچھا تجزیہ پیش کرتے ہیں۔سابق سٹار آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی نے اپنی کتاب میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن کیا انکا اپنا گھر صاف ہے ۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے ساتھ صاف ستھرے ہیں؟ اور کیا ان کی جماعت صاف ستھری ہے؟۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ ذاتی مفادات کے لیے عمران خان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا اپنا گھر صاف نہ ہو تو دوسروں پر چیختے اچھے نہیں لگتے۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن کیا ان کا اپنا گھر صاف ہے؟ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اور بھی بہت سے لوگوں پر تنقید کی ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب " گیم چیننجر" میں لکھا ہے کہ پہلا ون ڈے کھیلا تو عمر 16سال نہیں بلکہ 19 سال تھی۔ جاوید میاںداد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی۔1999ء میں چنئی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی گئی۔

تازہ ترین خبریں